22 اکتوبر 2026 - 10:28
ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کی رہبرِ انقلاب آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے رہبرِ انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای سے ملاقات کی، جس میں مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے رہبرِ معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای سے ملاقات کی اور گفتگو کی۔

ملاقات میں دشمن امریکہ اور صیہونی حکومت کی جانب سے مسلط کردہ فوجی، اقتصادی اور شناختی جنگ کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ملک کی قوت کے مختلف پہلوؤں کو مزید مضبوط بنانے، قومی یکجہتی اور سماجی ہم آہنگی کے تحفظ و استحکام میں مجلسِ شوریٰ اسلامی کے نمائندوں کے مؤثر کردار، اور عوام کی جانب سے زمینی سطح پر ہونے والے اجتماعات میں شعوری و بیدار شرکت کے تسلسل پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں اس بات پر بھی تاکید کی گئی کہ حکومت اور پارلیمنٹ عوام کو درپیش اقتصادی اور معاشی مشکلات دور کرنے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیں، جبکہ ملک کے تزویراتی شراکت داروں سے متعلق امور کو بھی آگے بڑھایا جائے۔

اس ملاقات میں اسپیکر محمد باقر قالیباف نے تیسری مسلط کردہ جنگ کے آغاز سے اب تک عوامی نمائندوں کی سرگرمیوں اور ملک کے مسائل و مشکلات کے حل کے لیے پارلیمنٹ کے موجودہ اور آئندہ کے منصوبوں کے بارے میں بھی رپورٹ پیش کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha